• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار

شائع December 29, 2016
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس — فائل فوٹو
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس — فائل فوٹو

دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔

امریکی میگزین فوربس نے سال 2016 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 75 ارب ڈالر رہی اور اس طرح وہ دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 79.2 ارب ڈالر تھی جس میں رواں برس کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ 22 برسوں میں یہ 17 واں موقع ہے جب بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اورٹیگا 67 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے جبکہ برکشائر ہیتھاوے انکارپوریشن کے چیف وارین بافیٹ 60.8 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 15 امیر ترین ممالک

میکسیکو ٹیلی کمیونیکیشنز کے چیئرمین کارلوس اسلیم ہیلو 50 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

فیس بک کے بانی 31 سالہ مارک زکربرگ 16 ہویں سے سیدھا چھٹے نمبر آگئے جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 44.6 ارب ڈالر رہی۔

کاسمیٹک کمپنی لوریال کی مالکن فرانس سے تعلق رکھنے والی لیلیان بیٹن کورٹ 36.1 ارب ڈالر کے ساتھ 11 ہویں نمبر پر رہیں۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی اپنی 30 ویں سالانہ فہرست میں فوربس نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد ایک ہزار 810 ہے جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 6.5 ٹریلین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ارب پتی شخص کے اوسط مجموعی اثاثے کی مالیت گزشتہ برس کی نسبت کم رہی ہے۔

2016 میں ایک ارب پتی شخص کے اثاثوں کی اوسط مالیت گزشتہ برس کی نسبت 30 کروڑ ڈالر تک کم رہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 540 ارب پتی افراد امریکا میں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024