• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

سکھر: ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک

شائع December 28, 2016

صوبہ سندھ میں ضلع سکھر کے علاقے سانگی کے قریب ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک کم عمر لڑکی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر ہنگورو بس اسٹاپ کے مقام پر صوبہ پنجاب کے علاقے میلسی سے کراچی آنے والی ایک تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار ایک کم عمر لڑکی اور 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے میں دیگر 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جن میں خواتین کی کثیر تعداد شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سکھر اور پنو عاقل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

خیال رہے کہ موسم سرما میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں جبکہ تیز رفتاری کے باعث مسافر گاڑیوں کے الٹنے کے واقعات بھی عام ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہمیشہ ہمشیہ کیلئے معذور ہوچکے ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کیلئے ہمارے نمائندے عبید اللہ شیخ نے بھی مدد فراہم کی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024