• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جیمز بانڈ جزیرے پر پاکستانی فلم 'جیک پاٹ' کی شوٹنگ

شائع December 27, 2016 اپ ڈیٹ December 29, 2016

خوبصورت جگہوں پر فلم کی شوٹنگ کرنا اب ہر پاکستانی فلم کا بھی اہم حصہ بن چکا ہے، اور آنے والی فلم 'جیک پاٹ' اس کی بڑی مثال ہے۔

فلم 'جیک پاٹ' کے پروڈیوسر خرم ریاض نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے بتایا کہ 'یہ ایک میوزیکل کامیڈی فلم ہے، جو ایک لاٹری کے ٹکٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک شخص کے کوٹ کی جیب میں آجاتا ہے، اور یہیں سے اس فلم کا پاکستان سے تھائی لینڈ تک کے سفر کا آغاز ہوتا ہے، جہاں فلم کے کردار ایک لاٹری کے ٹکٹ کے پیچھے ایک سے دوسرے ممالک بھاگ رہے ہوں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہی لیے اس فلم کا نام 'جیک پاٹ' رکھا گیا۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم کا پہلا حصہ تھائی لینڈ میں فلمایا جاچکا ہے، جبکہ تھائی لینڈ کے شاندار جزیرے کورل آئی لیںڈ اور جیمز بانڈ آئی لینڈ پر بھی فلم کی شوٹنگ کی جائے گی، جس کے بارے میں ہدایت کار نے فخریہ طور پر بتایا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو جیمز بانڈ جزیرے پر فلمائی جائے گی۔

اس فلم میں ہندوستانی سینمیٹوگرافر انوبھو بنسل کو بھی شامل کیا گیا ہے، فلم کی کہانی بابر کشمیری نے تحریر کی، فلم کے میوزک ڈائریکٹر نوید ناشاد ہیں۔

فلم میں پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس حوالے سے خرم ریاض کا کہنا تھا کہ فلم میں جاوید شیخ ڈان کا کردار کریں گے اور اس سے قبل انہیں ایسے کردار میں دیکھا نہیں گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نور حسن، صنم چوہدری، عنایت خان، عدنان شاہ، بیحانا ملہوترا، فائزہ خان اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔

فلم 2017 کے آغاز میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024