• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'پدماوتی' کے سیٹ پر مزدور ہلاک

شائع December 26, 2016

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم 'پدماوتی' کے سیٹس پر ایک مزدور حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 34 سالہ مکیش داکیا فلم 'پدماوتی' کے سیٹس پر کام کرنے والا ایک مزدور تھا، جو لنچ بریک کے دوران اونچائی سے گر کر بُری طرح زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ شخص 'پدماوتی' کے سیٹس پر مصور تھا جو 5 فٹ کی اونچائی سے گرا، اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے بھنسالی پروڈکشنز کی سی ای او شوبھا سنٹا کا کہنا تھا کہ 'جو کچھ بھی ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور غیر متوقع تھا، ہم متوفی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے'۔

فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'یہ خبر سن کر بےحد دکھ ہوا، ان کی روح کو آرام ملے، اور ان کے گھر والوں سے دلی تعزیت'۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا' کے سیٹس پر ایک مزدور بُری طرح زخمی ہوا تھا۔

فلم 'پدماوتی' میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024