• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سی پیک بلوچستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے: آرمی چیف

شائع December 26, 2016

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) بلوچستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور آنے والا بلوچ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کی ترقی میں شامل ہوگا۔

کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آٓؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے، جو بلوچ بھائی ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہیں ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ان کا کمان سنبھالنے کے بعد یہ بلوچستان کا تیسرا دورہ ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچ ان کے دل کے کتنے قریب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے اور میں فوج میں خود کو بلوچی کہلانے پر فخر کرتا ہوں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی بنے گی—فوٹو بشکریہ: آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی بنے گی—فوٹو بشکریہ: آئی ایس پی آر

ریکروٹس کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس باوقار شعبے کا انتخاب کیا ہے یہ عہد بھی ہے اور عبادت بھی، پاکستان ہمارا گھر، قبیلہ اور ملک ہے اور ہم اس کی عزت، غیرت، حرمت کے رکھوالے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ایک روزہ دورے پر کراچی آمد

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان، ایف سی، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی یکجہتی کے ضامن ہیں، پاک فوج قومی یکجہتی کا مظہر ہے اور اسی لیے پاک فوج میں تمام صوبوں کی نمائندگی ان کی آبادی کے متناسب ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچ عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کرچکے ہیں، بلوچستان کے شہری ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، بلوچ عوام جان چکی ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان کے خوشحال مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بہتری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی بنے گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024