• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بارانِ رحمت کیلئے ایوان صدر میں نماز استسقاء کی ادائیگی

شائع December 26, 2016 اپ ڈیٹ December 28, 2016

اسلام آباد: ملک میں جاری طویل خشک سالی سے چھٹکارے اور بارانِ رحمت کے حصول کے لیے صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں نماز استسقاء ادا کی۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان میں صدر ممنون حسین نے قوم سے اپیل کی کہ اللہ کی رحمت طلب کرنے کے لیے ملک گیر نماز استسقاء ادا کی جائے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں ظہر کی نماز کے بعد نمازِ استسقاء ادا کی۔

ڈان اخبار کے مطابق صدر نے علماء سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے اور بارش کی دعا کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی نماز کا اہتمام کریں۔

ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کے ذخائر میں بھی واضح کمی سامنے آئی ہے اور زیرِ زمین پانی کی سطح بھی خاصی کم ہوگئی ہے جس سے زرعی شعبہ متاثر ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں کو متاثر کررہا ہے اور یہ موسم جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں سردیوں کا موسم بھی خشک رہے گا اور آسمان پر بادل نہ ہونے کے سبب دن گرم جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 2001 سے ملک کو خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ 2009 میں بھی موسم 6 ماہ تک خشک رہا تھا۔

انڈس رور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک میں جاری یہ خشک موسم ربیع کی فصل کے لیے 17 فیصد سے بھی زائد پانی کی کمی کا باعث بن جائے گا۔

دوسری جانب فروری تک بارشیں نہ ہونے کی صورت میں پانی کے ذخائر کے ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024