• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت سے دور ماہرہ 'رئیس' کی تشہیر کا حصہ

شائع December 24, 2016
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراوں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراوں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل

اداکارہ ماہرہ خان بھارت اور پاکستان کے خراب حالات کے باعث اپنی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس' کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکیں، تاہم ماہرہ خان نے فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم 'رئیس' کی تشہیر کا آغاز سوشل میڈیا پر جس دلچسپ انداز سے کرنا شروع کیا ہے اس کے لیے اداکارہ کو داد دینی چاہیے۔

ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔

تاہم جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ تھا ان کی ٹی شرٹ پر لکھا جملہ 'بیٹری سالا'۔

🤘🏼#Raees

A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آیا، جس میں ماہرہ خان، شاہ رخ خان کو 'بیٹری سالا' کہتے نظر آئی۔

اس ٹریلر میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان کو بھی بےحد پسند کیا گیا۔

فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، فلم میں نوازالدین صدیقی بھی موجود ہیں جو پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم 'رئیس' اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024