• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی انتخابات میں مداخلت، پیوٹن نے دعوے مسترد کردیئے

شائع December 24, 2016

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو جوہری طور پر مضبوط کرنے کے باوجود ان کے صدر بن جانے کے بعد روس اور امریکا کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

میراتھن ریس کے موقع پر طویل نیوز کانفرنس کے آخری لمحے بہت اہم رہے، جس میں روسی صدر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی جوہری صلاحیت بڑھانے کے بیان کے باوجود ان کی بہت تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت 'مضحکہ خیز': ٹرمپ

پیوٹن نے نیوز کانفرنس کا موقع استعمال کرتے ہوئے رواں برس نومبرمیں ہونے والے امریکی انتخابات میں ہیکنگ کے معاملے پر بھی بات کی، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریفوں نے اپنی شکست کے لیے ماسکو پر ہیکنگ کا الزام لگایا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست پر ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ان کے حریف تمام محاذوں پر شکست سے دوچار ہیں اور ہر جگہ مجرم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس عمل کے ذریعے ایک طرح سے وہ اپنی توہین کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئیے کے شکست کے باوجود وقار کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔

امریکی صدربراک اوباما کی جانب سے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میل ہیک کیے جانے میں روس کے ملوث ہونے والے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا کہ وہ خفیہ معاملات پر گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔


یہ خبر 24 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024