• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی:اہم شخصیت کے قریبی ساتھی کے دفتر پر رینجرز کا چھاپہ

شائع December 23, 2016

کراچی: سندھ رینجرز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کے خلاف 2 مقامات پر کارروائی کا دعویٰ کیا، چھاپے کے دوران سیکیورٹی ادارے نے بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی برآمد کیا۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم میں واقع ایک کمپنی نے دفاتر پر چھاپے مارے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے دونوں مقامات پر ایسے وقت میں کارروائی کی جب شہر میں بڑی سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں، جبکہ جن دفاتر پر چھاپے مارے گئے یہ سندھ کی ایک اہم شخصیت کے قریبی ساتھی کے ہیں، تاہم وہ خود بیرون ملک ہیں۔

رینجرز نے اپنے کارروائیوں کے حوالے سے اعلامیے میں دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحے اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی، کارروائی میں گرفتار ملزمان کو شہزاد شاہ، رجب علی راجپر، اجمل خان، کامران منیر انصاری اور کشف حسین شامل ہیں۔

رینجرز نے کارروائی میں 17 کلاشنکوف، 4 پستول، 9 بال بم اور 3 ہزار 225 گولیاں برآمد کی گئیں۔

اس دوران ان دفاتر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔

رینجرز کے مطابق قبضے لیے گئے اسلحے، گولیوں اور دستاویزات کی چھان بین کے بعد سولت کاروں اور پراپرٹی مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

’چھاپوں پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا‘

سندھ میں رینجرز کے چھاپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ان چھاپوں پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تلخ بیانات کے بعد چھاپے مار کر غلط تاثر دیا گیا، اور چھاپے مار کر یہ تاثر دیا گیا کہ کارروائیاں سیاسی معاملات سے وابستہ ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Dec 24, 2016 01:08am
چھاپے غیر ضروری اور غلط وقت پر لگائے گئے چھاپوں سے دو مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ھے اول زرداری کو سب اچھا نہیں کا پیغام دینا ھے دوسرا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوریاں پیدا کرنا ھے سب کو معلوم ھے کہ چھاپے کس نے لگائے لیکن انگلیاں چودھری نثار کی طرف اٹھیگی چھاپوں گرفتاریوں سے سیاسی پارٹی میں فائدہ ھوتا ھے نقصان نہیں ہماری اسٹبلشمنٹ سیاست میں مکمل ان رہتی ھے جو خود انکے لئے اور ملک کیلئے نقصان دہ ھے یہی اسٹبلشمنٹ کبھی ایم کیو ایم جیسی جماعت کو پاکستان بنانے والی پارٹی بنادیتی ھے لیکن مقصد پورا ھونے کے بعد اسی پارٹی کو ملک دشمن قرار دیتی ھے یہی اسٹبلشمنٹ تھی جنہوں نے اپنے مقصد کیلئے مسلم لیگ ق بنائی تھی اور پیپلز پارٹی سے پیٹریاٹ بنائی تھی اسٹبلشمنٹ کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ھے
Israr Muhammad Khan Yousafzai Dec 24, 2016 01:11am
چھاپے غیر ضروری اور غلط وقت پر لگائے گئے ھیں اس سے کوئی اچھا پیغام نہیں ملیگا اگر اسٹبلشمنٹ سمجھتی ھے کہ ایسا کرنے سے پی پی پی اور نہ لیگ میں دوریاں پیدا ھونگی تو ایسا ہر گز نہیں اگر زرداری گو پیغام دینا تھا تو بھی درست ثابت نہیں ھوگا زرداری اپنی گرفتاری سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024