• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ساہیوال: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 3 افراد ہلاک

شائع December 23, 2016

ساہیوال: نیشنل ہائی وے پر دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 طلبہ سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا، علی الصباح حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ساہیوال کے علاقے فتح موڑ کے قریب نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی 2 اسکول وینز سمیت 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد میں 6 طلبہ سمیت 25 افراد شامل تھے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ہسپتال ذرائع کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024