• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہونڈا اکارڈ 2016 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع December 21, 2016
ہونڈا اکارڈ 2016 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا پاکستان
ہونڈا اکارڈ 2016 — فوٹو بشکریہ اٹلس ہونڈا پاکستان

معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے اپنی نئی اکارڈ 2016 باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کرادی ہے جو کہ پہلے سے بہتر ڈیزائن، اسپورٹس ٹائپ اور دیگر خصوصیات کی مالک ہے۔

اس گاڑی میں ہونڈا نے تین نئے اضافے کیے ہیں اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے سے زیادہ باوقار اور لگژری سواری ثابت ہوگی جو کہ صارفین کو یہ احساس دلائے گی کہ وہ مستقبل کی سیڈان میں سفر کررہے ہیں۔

ہونڈا کی اکارڈ ماڈل کو 2016 میں چالیس سال مکمل ہوئے اور اس بار گاڑی کو ری ڈیزائن کرکے فرنٹ بمپر اور دیگر باہری باڈی کو تبدیل کیا گیا ہے۔

فرنٹ اور بیک پر ایل ای ڈی لائٹس، جبکہ اس کے اندر سات انچ کا ٹچ اسکرین ایڈوانسڈ ڈسپلے آڈیو یونٹ، ہینڈز فری ٹیلیفون کنٹرول جو کہ آواز سے چلتا ہے اور مرر لنک جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں جو کہ کمیونیکشن اور تفریح کو آسان بناتے ہیں۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلے سے زیادہ پریمیم، اسمارٹ انٹری، پش اسٹارٹ بٹن، سن روف، کروز کنٹرول اور ایکون موڈ سمیت دیگر فیچرز کے ساتھ ہے۔

اس میں چار سلینڈر 2.4 لیٹر آئی وی ٹی ای سی انجن موجود ہے جو کہ 175 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ اس میں ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی بھی موجود ہے اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات بھی موجود ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ مسافروں کے تحفظ کے لیے اکارڈ میں چھ ائیر بیگز رکھے گئے ہیں جبکہ ہونڈا لین واچ بھی تحفظ دینے والا فیچر ہے جو بلائند اسپاٹ پر ڈرائیور کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیگر چیزوں میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، ملٹی ویو ریورس کیمرہ، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل اور فرنٹ و رئیر سنسرز قابل ذکر ہیں۔

یہ گاڑی 17 دسمبر سے پاکستان بھر میں فروخت کے لیے پیش کی گئی اور اس کی قیمت ضرور ہوش اڑا دینے والی ہے جو 11.25 ملین پاکستانی روپے (ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔

یہ گاڑی پانچ رنگوں میں دستیاب ہے اور کمپنی کی جانب سے 2 سال کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Dec 21, 2016 09:43pm
بہت مہنگی ہے
NU Dec 22, 2016 07:39pm
why CSD25000.00's car will be sold in pakistan in 1.2M rupees..... Honda is ripping off pakistani consumres.
Laiq saad Dec 22, 2016 08:48pm
You can buy this car in Saudi Arabia for 125,000 riyals max top of the line model

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024