• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹینس اسٹار پیٹراکوویٹوا پر چھری سے حملہ

شائع December 20, 2016 اپ ڈیٹ December 21, 2016
کوویٹوا نے 2006 میں پروفیشنل ٹینس میں قدم رکھا—فوٹو: پیٹرکوویٹوا فیس بک
کوویٹوا نے 2006 میں پروفیشنل ٹینس میں قدم رکھا—فوٹو: پیٹرکوویٹوا فیس بک

دو دفعہ کی ویمبلڈن چمپیئن پیٹرا کویٹووا کا کہنا ہے ایک شخص نے ان پر چھری سے حملہ کیا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔

جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے پیٹرا کویٹووا نے فیس بک پر اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ آج میرے اپارٹمنٹ پر ایک شخص نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا تھا'۔

ان کا کہنا ہے کہ 'میں نے اپنا دفاع کیا جس کے باعث میرے بائیں ہاتھ پرشدید زخم آگئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے بچ گئیں'۔

خیال رہے کہ کوویٹوا پاؤں کی انجری کے باعث ہوپ مین کپ سے دست بردار ہوچکی ہیں۔

عالمی نمبر 11 ٹینس اسٹار نے اپنے پیغام میں حملے کے حوالے سے کہا کہ 'زخم شدید ہیں اور مجھے ڈاکٹر کو دیکھانے کی ضرورت ہے لیکن میں مضبوط ہوں اور میں لڑوں گی'۔

انھوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اب میں انجری سے صحت یابی پر توجہ دوں گی۔

26 سالہ پیٹراکوویٹوا نے 2006 میں پروفیشنل ٹینس میں قدم رکھا اور 2011 میں اپنی بہترین رینکنگ نمبر 2 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم حال ہی میں جاری ہونے والی درجہ بندی میں ان کا نمبر 11 ہے۔

انھوں نے 2011 میں روس کی ٹینس اسٹار ماریا شیراپوا کو شکست دے کر پہلی دفعہ ویمبلڈن چمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹور چمپیئن شپ میں فتح حاصل کرنے والی تیسری کھلاڑی بن گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024