ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کیلئے مزید 5 ایوارڈز
کراچی: ڈان میڈیا گروپ کے 5 صحافیوں کو صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں ’سینٹر فار ایکسیلنس اِن جرنلزم‘ کے تحت صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے صحافیوں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
ایوارڈز کی تقریب میں ڈان میڈیا گروپ کے 5 صحافیوں نے ایوارڈز جیتے۔
آئی بی اے کیمپس میں ہونے والی تقریب میں پرنٹ، الیکٹرانک جرنلزم اور علاقائی صحافیوں کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں 200 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔
ڈان میڈیا گروپ کے 5 صحافیوں لاہور کے بیورو چیف دانیال حسن نے براڈ کاسٹ جرنلزم میں کامیابی سمیٹی، جبکہ لاہور بیورو کے ہیلتھ رپورٹر سیف اللہ چیمہ رنر اَپ رہے۔
پرنٹ میڈیا میں روزنامہ ڈان کی منیزہ انعام کو رنر اَپ میڈل دیا گیا۔
علاقائی صحافت میں روزنامہ ڈان کے نثار احمد نے بطور رنر اپ کامیابی سمیٹی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈان گروپ سے وابستہ صحافیوں کے لیے 10 ’ آگاہی ایوارڈز‘
ایوارڈز کی تقریب میں ججز کے فرائض پشاور سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی رحیم اللہ یوسف زئی، کراچی سے وسعت اللہ خان اور لاہور سے فرح ضیا نے سرانجام دیئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ’آگاہی ایوارڈز‘ کی تقریب میں ڈان میڈیا گروپ کے صحافیوں کو 10 مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کاکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
تبصرے (1) بند ہیں