• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کی فاتح ٹیم برقرار

شائع December 19, 2016
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: اے پی
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: اے پی

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کوبغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا ہے۔

آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں اسد شفیق اور دیگر پاکستانی بلے بازوں کی تاریخی مزاحمت کے باعث صرف 39 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ کے لیے حتمی ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر چیڈ سیئرز کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کے سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بلے باز شان مارش کو انجری کے باعث منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

شان مارش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیکشن کے عبوری چیئرمین ٹریور ہونزکا کہنا ہے کہ 'انھیں اسی ہفتے اسپیشلسٹ کو دکھایا جائے گا اور امید ہے کہ ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز اگلے 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

ہونز نے کہا کہ 'اسکواڈ میں کھلاڑیوں کو شامل کرنے کاانحصار اس بات پر ہے کہ برسبین میں بہت باؤلنگ کے بعد باؤلرز کیسے آگے بڑھتے ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'ان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف لگاتار فتوحات حاصل کی ہیں اور ایک گروپ کی شکل میں اپنی بہتری کو جاری رکھنے کا موقع حاصل کرنے کے مستحق ہیں'۔

ہونز نے مزید کہا کہ یہ اسکواڈ صرف میلبورن ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور3 جنوری کو سڈنی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، نک میڈینسن، میتھیوویڈ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون، جیک برڈ، چیڈ سیئرز

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024