• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک

شائع December 19, 2016

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا ڈیرہ بگٹی کے علاقے کَٹھان میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے سے دو موٹر سائیکل سوار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ موٹر سائیکلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک بچی ہلاک

نامعلوم شدت پسندوں نے جانی نقصان کے لیے روڈ کنارے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔

دھماکے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: کرم ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 8 افراد ہلاک

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں شدت پسند سیکیورٹی فورسز اور اہم قومی تنصیبات کو ایک دہائی کے زائد عرصے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024