• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

شائع December 19, 2016
آسٹریلین کھلاڑی اسد شفیق کے آؤٹ ہونے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین کھلاڑی اسد شفیق کے آؤٹ ہونے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے 382 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 108 رنز درکار تھے۔

اسد شفیق نے یاسر شاہ کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور ٹیم کے 400 رنز مکمل کرائے۔

اسد شفیق آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی کے عالم میں پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی
اسد شفیق آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی کے عالم میں پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے آسٹریلین کپتان کے ماتھے شکنے واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھیں۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب مچل اسٹارک کی ایک خطرناک گیند کو اسد شفیق سمجھنے میں ناکام رہے اور 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی فتح کی راہ ہموار ہو گئی اور ایک رن کے اضافے سے یاسر شاہ بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں فتح اپنے نام کر لی۔

یہ آسٹریلین سرزمین پر پاکستان کی لگاتار 10ویں شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں پاکستان کی فتوحات کی تاریخ

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل اسٹارک نے 119 رنز دے کر پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ جیکسن برڈ نے 110 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ناتھن لایون کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی چھ سے زائد دہائیوں پر محیط ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے متعدد دورے کیے لیکن کامیابی کا تناسب غیر تسلی بخش رہا۔

یہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ ابتدائی عشروں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی آسٹریلیا کے متعدد دوروں میں بہتر رہی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں نمایاں تنزلی ہوئی ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری مرتبہ سڈنی کے مقام پر 1995 میں ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی اور اب پاکستان کو آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتے 20 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ نیوزی لینڈ میں بھی پاکستان کو 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024