• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر خان کی اہلیہ ایک بار پھر سسرال پر برس پڑیں

شائع December 16, 2016

گزشتہ دنوں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کے خاندان کے درمیان عوامی سطح پر تنازع کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ فریال مخدوم کا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور گزشتہ روز وہ ایک برطانوی ٹی وی چینیل شو دیز مارننگ میں آئیں اور اس تنازع کے بارے میں بات کی۔

عامر خان کے والدین کی جانب سے اس دعویٰ کہ فریال سے ان کا تنازع محض ملبوسات کے اوپر تھا، باکسر کی اہلیہ نے کہا کہ وہ وہی ملبوسات استعمال کرتی ہیں جو عامر کے والدین سے پہلی ملاقات کے دوران انہوں نے نے پہنے تھے۔

فریال کے مطابق ابتداءمیں عامر خان کے خاندان سے ان کا تعلق خوشگوار تھا ' میری والدہ کھلے مزاج کی ہیں، میں آج بھی پانچ سال پہلے کی طرح ہوں جب میری منگنی عامر سے ہوئی تھی اور کسی نے بھی یہ نہیں کہا تھا کہ معذرت کے ساتھ ہم اس طرح کے ملبوسات کو قبول نہیں کرسکتے یا تم بہت مغربی ہو یا بہت زیادہ خودمختار ہو جسے ہم قبول نہیں کرسکتے، سب کچھ ٹھیک تھا، ہم اکھٹے تھے اور ہم نے اکھٹے کافی قہقہے لگائے اور آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ مجھے خاندان میں خوش آمدید کہنے پر خوش تھے'۔

بتدریج حالات میں خرابی آتی گئی اور فریال کو وہ پہلا موقع یاد ہے جب انہوں نے کسی گڑبڑ کو محسوس کیا ' مجھے یاد ہے کہ شادی سے چند ماہ پہلے میں کچھ شاپنگ کے لیے پاکستان گئی اور میں عامر کو سرپرائز دینا چاہتی تھی، وہ اس وقت دبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ تھے، میرے ساتھ میرا بھائی تھا، میں ویلنٹائن ڈے پر عامر کو سرپرائز دینا چاہتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کی تھی کیونکہ وہ ٹریننگ میں مصروف تھا، میرا خیال تھا کہ یہ ایک سرپرائز ہوگا مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ بیک فائر ہوگیا'۔

فریال کی آمد نے عامر کے خاندان کو بری طرح اپ سیٹ کردیا اور انہیں اپنے منگیتر سے نہیں ملنے دیا گیا ' یہ پہلا موقع تھا جب ایسا کچھ ہوا جو بہت عجیب تھا، منگی کے شروع میں مجھے عامر سے ملنے کی اجازت تھی، وہ لوگ میری آمد پر خوش ہوتے تھے اور خوشی سے عامر کو بھیجتے تھے، مگر شادی کے قریب آنے پر اچانک وہ تبدیل ہوگئے، مجھے یاد ہے کہ عامر کے والدین نے کہا تھا کہ فریال نے ہمارے خاندان کی تعطیلات کو برباد کردیا اور ہم عامر کو اگلے دن واپس لے جائیں گے، عامر اگلے دن برطانیہ واپس چلا گیا اور اسے مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، اس وقت مجھے علم ہوا کہ اگر مجھے عامر کی منگیتر کے طور پر قبول نہیں کیا گیا تو معلوم نہیں اس کی بیوی کے طور پر کیسے قبول کیا جائے گا'۔

فریال نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے یہ تنازع عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیوں کیا ' یہ میری فطرت نہیں کہ ذاتی معاملات کو لوگوں کے سامنے لاﺅں، گزرے برسوں میں عامر کے بھائی اور بہن ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر میرے بارے میں بات کرتے رہے، ان کا کہنا تھا میں اس خاندان کے ساتھ نہیں، یہ بھی کہا میں جھوٹی شخصیت کی مالک ہوں، میں نے پلاسٹک سرجری کرائی، مجھے مائیکل جیکسن قرار دیا اور میں حمل سے تھی جب میں یہ سب پڑھتی رہی جو اچھا نہیں تھا، مگر میں نے یہ سب برداشت کیا اور بہت زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا، میرا خیال تھا کہ خاموشی سے سب کچھ تھم جائے گا'۔

مگر ایسان ہیںہوا اور فریال کو لگا کہ بہت ہوگیا ' حال ہی میں نے اپنی شخصیت بنانے کا آغاز کیا، کیٹ واک کی اور مجھے خود پر بہت زیادہ فخر ہے، عامر بہت زیادہ معاونت کرنے والے شوہر اور مجھ پر فخر کرتے ہیں، اور پھر میں نے دیکھا کہ عامر کی چھوٹی بہن نے کچھ اس طرح کہا کہ میں ڈوگ واک کررہی ہوں اور اس پر ہنسنے لگی، اس نے مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچائی کیونکہ جب میں کام نہیں کررہی ہوتی تو گھر پر رہتی ہوں اور یہ کہا گیا کہ عامر سے میں نے دولت کے لیے شادی کی'۔

عامر خان کے حالیہ بیان کے حوالے سے فریال نے بتایا ' میں نے عامر سے بات کی تھی اور وہ ہمیشہ سے میرے ساتھ تعاون کرنے والے ہیں،یقیناً یہ سب کچھ ان کی برداشت سے باہر ہے، وہ غیر جانبدار ہیں، جبکہ یہاں اس کے والدین ایک طرف اور بیوی دوسری جانب ہے اور وہ درمیان میں موجود ہیں، میں نے عامر سے کہا کہ میںاپنا پیغام ہر جگہ پہنچانا چاہتی ہوں اور انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم سب کچھ پس پشت ڈال دے گئے'۔

انہوں نے مزید کاہ ' عامر کی وجہ سے میں نے ہمیشہ اپناکردار ادا کرنے کی کوشش کی اور مجھے لگا کہ یہ یکطرفہ محبت ہے، میں عامر کے بھائی کی شادی میں گئی، مجھے مدعو نہیں کیا گیا تھا مگر پھر اس خاندان کے احترام میں وہاں گئیں اور ان کی والدہ کے ساتھ رقص بھی کیا، ہمارے اکھٹے ہونے پر میں عامر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ سکتی تھی، ہم نے کبھی عامر کے خاندان سے بات کرنا ترک نہیں، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ سے اور عامر سے بغیر کسی وجہ کے بات چیت بند کی، عامر نے تو کچھ بھی نہیں کیا تھا'۔

فریال کے انٹرویو پر عامر کے خاندان نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا اور ان کے سسر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ' وہ اپنے الزامات سے عامر کو حد سے باہر کی جانب دھکیل رہی ہے اور مجھے اپنے بیٹے کے لیے بہت زیادہ افسوس ہے'۔

انہوں نے فریال کو بری بیوی قرار دیتے ہوئے کہا ' یہ منصفانہ نہیں، جب عامر اپنی فاﺅنڈیشن کے لیے سخت محنت کررہا ہے، اجنبی لوگوں کی مدد کررہا ہے جنھیں وہ خوش کرنا چاہتا ہے، مگر دیکھیں اس کی بیوی کیا کررہی ہے'۔

ان کے بقول ' فریال ہمارے درمیان آگئی ہے، وہ عامر کے ساتھ ہمارے رشتوں کو توڑنا چاہتی ہے، وہ بہت بری عورت ہے'۔

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Dec 17, 2016 04:38pm
Actually they both are destroying Amir. Amir should take quick decesion to leave both of them and save himself.
Imran Dec 17, 2016 04:36pm
she is in public to discussing matter and said i dont like. they even dont hav litle bit sence

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024