• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عروہ اور فرحان رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع December 16, 2016
نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی —فوٹو بشکریہ: وائرل ان پاکستان فیس بک پیج
نکاح کی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی —فوٹو بشکریہ: وائرل ان پاکستان فیس بک پیج

لاہور: پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں ستاروں کی نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی جس میں شوبز کی مشہور شخصیات سمیت دلہا دلہن کے اہل خانہ و عزیزواقارب نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین گزشتہ ماہ ہی 22 نومبر کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر اپلوڈ کرکے دونوں ستاروں کے پرستاروں کو اس اہم خبر سے آگاہ کیا۔

ماورا کی پہلی پوسٹ میں دلہن بنی عروہ کو گاڑی میں سوار ہوکر اپنی منزل پہ جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Where to bro ? #UrwaFarhan 💍⚡️ #Hitched #Nikkah #MyBabyBride ❤️❤️❤️

A photo posted by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

ماورا کی پوسٹ کردہ دوسری تصویر میں ان کے ساتھ دولہا بنے گلوکار فرحان سعید بھی موجود ہیں۔

B R O T H E R !!! 👊🏻❤️ @farhan_saeed #UrwaFarhan 💍⚡️ #Hitched

A photo posted by MAWRA 🏆 (@mawrellous) on

جس کے بعد ماورا نے اپنی بہن عروہ کے ساتھ جذباتی تصویر میں ان کے باقاعدہ نکاح کی خبر پرستاروں کو سنادی۔

سوشل میڈیا پر بھی دونوں اسٹارز کی تصاویر خوب گردش کرتی نظر آئیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' کی مقبول جوڑی نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

—فوٹو بشکریہ: وائرل ان پاکستان فیس بک پیج
—فوٹو بشکریہ: وائرل ان پاکستان فیس بک پیج

گلوکار فرحان سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایفل ٹاور کے سامنے موجود عروہ کی تصویر شائع کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ ’اس نے ہاں کہہ دی‘۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان اکثر و بیشتر مختلف ایونٹس اور ایوارڈ شوز میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، جہاں ان کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024