• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک

شائع December 15, 2016
اسکرین شاٹ—۔
اسکرین شاٹ—۔

خیبرپختونخوا حکومت کی آفیشل ویب سائٹ 'پشتون سائبر آرمی' نامی ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلی گئی۔

ہیکرز نے خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 'تبدیلی' کے نعرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویب سائٹ پر پیغام چھوڑا، 'تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے، ہم آپ کے سسٹم میں داخل ہوچکے ہیں'۔

ہیکرز کی جانب سے دیئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ 'یہ ہیکنگ تفریح کے لیے نہیں کی گئی بلکہ اس کا مقصد فاٹا، پختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والا غیر قانونی قبضہ ہے'۔

مزید کہا گیا، 'خیبر پختونخوا کے عوام کو شرم آنی چاہیئے، جنھوں نے ایک ایسی پارٹی کو منتخب کیا جو بنی گالہ سے چلائی جارہی ہے'۔

ہیکرز نے عمران خان کی صوبائی حکومت کو ایک 'مذاق' قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'انھوں نے تخت لاہور کے لیے 3 سال تک خیبرپختونخوا کے عوام کو دھرنے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا'۔

اس حوالے سے جب خیبرپختونخوا کی ای گورنمنٹ کے ویب سیل سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ 'ویب سائٹ کو بحال کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں'۔

بعدازاں دوپہر میں ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔

ماضی میں بھی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کے مختلف محکموں اور سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹ ہیک کی جاتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہندوستانی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

مئی 2014 میں راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا تاہم کسی بھی قسم کے حساس ڈیٹا کو نقصان نہیں پہنچایا گیا تھا۔

اکتوبر 2014 میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے بیان پر ہندوستانی ہیکرز نے پی پی پی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا تھا۔

اسی ماہ ہندوستانی ہیکرز نے لاہورہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز کے حملے

رواں برس بھی پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد بھارتی ہیکرز نے ریلوے کی ویب سائٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا اور رپورٹس کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ کو 2 لاکھ مرتبہ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024