• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان کا کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ

شائع December 14, 2016

پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ کروز میزائل 'بابر ٹو' اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے جبکہ یہ جی پی آر ایس نیویگیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ میزائل کئی قسم کے جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نچلی پرواز کرسکتا ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل کروز میزائل بابر کسی بھی علاقے میں اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل بابر ٹو سسٹم پاکستان کے اسٹریٹجک دفاع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز، اسٹریٹجک آرگنائزینش کے سائنس دانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

انھوں نے مذکورہ میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کی کوششوں، لگن اور وابستگی کو سراہتے ہونے اسٹریٹجک کمانڈ اور کنٹرول سسٹم، اور اسٹریٹجک فورسز کے آپریشنز کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے پاکستان کی ڈیٹرنس کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ادھر صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی سائنسدانوں کو کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

تصاویر بشکریہ ایس آئی پی آر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024