• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'بے واچ' ٹریلر میں پریانکا کی صرف ایک جھلک

شائع December 9, 2016
فلم 'بے واچ' میں پریانکا چوپڑا وکٹوریا نامی کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی— فوٹو/ اسکریب شاٹ
فلم 'بے واچ' میں پریانکا چوپڑا وکٹوریا نامی کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی— فوٹو/ اسکریب شاٹ

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم 'بے واچ' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، تاہم پریانکا کے مداح یقیناً اس ٹریلر کو دیکھ کر کافی مایوس ہورہے ہوں گے، جس کی وجہ اس ٹریلر میں پریانکا کی سب سے کم موجودگی ہے۔

ویسے تو پریانکا چوپڑا اس فلم میں ایک ولن کا اہم کردار کرتی نظر آئیں گی، تاہم اس ٹریلر میں انہیں صرف ایک سیکنڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

ٹریلر میں فلم کے مرکزی کردار ڈیوین جانسن، زیک ایفرون، ایلگزینڈر دیداریو، کیلی روہبارچ اور دیگر اداکاروں کو بخوبی انداز میں پیش کیا گیا، تاہم 2 منٹ دورانیے کے اس ٹیزر ٹریلر میں پریانکا صرف ایک سیکنڈ کے لیے نظر آئیں، جس پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

ایک طرف جہاں ٹوئٹر پر اس ٹریلر کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا، وہیں فلم کے مرکزی اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) نے ایک پیغام میں کہا کہ پریانکا کو جلد بہت بہتر انداز میں پیش کیا جائے گا۔

فلم 'بے واچ' میں پریانکا چوپڑا وکٹوریا نامی کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔

'بے واچ' اگلے سال 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024