• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

شکار کی اجازت کیلئے قطری شہزادے کا وزیراعظم سے رابطہ

شائع December 8, 2016

گوادر: قطری شہزادہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی شکار کے لیے جب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں ہوشاب اور بالاکتار پہنچے تو انہیں شکار کی اجازت کے سلسلے میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

قطری شہزادے نے شکار کے لیے اجازت نہ ملنے کے باعث وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو قطری شہزادے کو سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں، جس کے بعد قطری شہزادہ اپنے خاندان اور عملے کے دیگر ارکان کے ہمراہ تربت پہنچے۔

کمشنر مکران بشیر احمد بنگلوئی اور ڈپٹی کمشنر کیچ یقوب مری نے قطری شہزادے کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، جب کہ فرنٹیئر کارپس (ایف سی) اور دیگر اہلکاروں کی سیکیورٹی میں شاہی مہمانوں کو ہوشاب اور بالاکتار منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطری شاہی خاندان کی پاکستان آمد

قطری شہزادے نے کیمپ پہنچ کر صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قطری شہزادے کا کہنا تھا کہ اگر حکام نہیں چاہتے کہ وہ شکار کریں تو وہ علاقے سے چلے جائیں گے۔

تاہم حکام کی جانب سے انہیں اور ان کے عملے کے دیگر افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد قطری شہزادے نے وہاں رکنے کا فیصلہ کیا۔

قطری شہزادے کے ہمراہ 5 قطری، 2 ایرانی، 3 نیپالی، 2 عمانی اور کچھ پاکستانی شہری تھے۔

مزید پڑھیں: نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے اجازت نامے جاری

خیال رہے کہ ہوشاب اور بالاکتار کے علاقوں میں نازک صورتحال کے باعث گزشتہ چند سالوں میں مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد یہاں سے نقل مکانی کر چکی ہے۔

علاوہ ازیں اسی علاقے میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شاہراہ کے تعمیراتی کام سر انجام دینے والی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر بھی حالیہ دنوں میں حملے ہوچکے ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے حملوں میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ٰیہ خبر 8 دسمبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024