• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جنید جمشید فضائی حادثے میں جاں بحق

شائع December 7, 2016
پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید — فوٹو/ فائل
پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید — فوٹو/ فائل

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں معروف شخصیت جنید جمشید بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیں: چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ

.پی آئی اے نے طیارے میں سفر کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی
.پی آئی اے نے طیارے میں سفر کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی

جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جنید ممکنہ طور پر اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم ابھی اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کیونکہ اب تک وہاں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

جنید جمشید جو تبلیغی دورے پر چترال میں موجود تھے وہ اہل خانہ کے ہمراہ متاثرہ طیارے سے اسلام آباد آرہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ، جنید جمشید نے پارلیمنٹ کی مسجد میں جمعے کا خطبہ دینا تھا۔

ایک امدادی کارکن کاشف نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران انہیں جنید جمشید کے وزیٹنگ اور شناختی کارڈز ملے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں 47 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید: پاپ میوزک سے تبلیغی جماعت تک

جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔

انہوں نے فیس بک پر 3 گھنٹے قبل اپنی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

واضع رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا، اس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بےشمار شہرت ملی۔

گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔

ان کا شمار پاکستان کے نامور نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنید جمشید رمضان کے مہینے میں ٹی وی چینل پر مذہبی پروگرام کی میزبانی بھی کرتے آئے ہیں۔

جنید جمشید کو 2007 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024