• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ضرورت پڑی تو ماہرہ کو بھارت لے کر آئیں گے'

شائع December 7, 2016
ماہرہ خان فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ماہرہ خان فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارت میں ویسے تو پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باعث فواد خان اور علی ظفر اپنی فلموں ’اے دل مشکل‘ اور ’ڈئیر زندگی‘ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکے، تاہم فلم 'رئیس' کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں بھارت لے کر آئیں گے۔

فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے، اس ایونٹ میں شاہ رخ خان، نوازالدین صدیقی اور راہول ڈھولکیا موجود تھے، جبکہ ماہرہ خان حالات کے باعث اس کی ریلیز کا حصہ نہیں بن سکیں۔

تاہم جب راہول ڈھولکیا سے ماہرہ خان کی غیر موجودگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ضرورت پڑی تو ماہرہ کو فلم کی پروموشنز کا حصہ بنانے کے لیے بھارت لائیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی حکومت ماہرہ کے ہندوستان آنے پر کسی قسم کی پابندی عائد کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے آنے والوں کو ویزا دینا بند کردیں، تو جب بھی ہم ماہرہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے وہ یہاں موجود ہوں گی'۔

واضح رہے کہ فلم 'رئیس' کے ٹریلر میں بھی ماہرہ خان کو باخوبی انداز میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ اور شاہ رخ کی دلچسپ کیمسٹری

ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم 'رئیس' میں وہ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر اور نواز الدین صدیقی پولیس اہلکار کے طور پر شامل ہوں گے۔

فلم 'رئیس' اگلے سال 25 جنوری کو ہریتھیک روشن کی فلم 'قابل' کے مدمقابل ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان نے بھی فلم 'رئیس' کے ٹریلر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ 'بولا تھا نہ میں نے، لو آگیا'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024