• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ماہرہ اور شاہ رخ کی دلچسپ کیمسٹری

شائع December 7, 2016
ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں کنگ کے نام سے مقبول شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ ہی فلم سے ماہرہ خان کے مناظر نکالے جانے کی خبریں بھی بے بنیاد ثابت ہوگئیں۔

فلم 'رئیس' کے پہلے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماہرہ خان کو فلم 'رئیس' سے باہر کردیا گیا، اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ فلم میں ان کے کردار کو کم کیا گیا ہے، تاہم ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد تھیں۔

2 منٹ 37 سیکنڈز کے اس ٹریلر میں ماہرہ خان کو 24 سیکنڈز کے لیے پیش کیا گیا اور یہ کہنا کچھ غلط نہیں ہوگیا کہ ماہرہ خان اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی کیمسٹری بھی کافی دلچسپ نظر آئی۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کا کردار کر رہی ہیں، فلم میں نوازالدین صدیقی نے بھی پولیس افسر کا اہم کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں سنی لیون کا آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم 'رئیس' اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024