• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹرمپ کو جوہری معاہدہ ختم کرنے نہیں دیں گے، روحانی

شائع December 6, 2016

واشنگٹن کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی جوہری معاہدے کو ختم کرنے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی مہم میں ایران کے جوہری معاہدے کو 'سب سے برے مذاکرات' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کردے گے، جس کے مطابق ایران خود پر لگی پابندیوں کو اٹھانے کے بدلے میں اپنا جوہری پروگرام بند کرنے کیلئے تیار ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے پوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے اقدامات ہمیں متاثر نہیں کریں گے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ 'کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ جے سی پی او اے (ایران کے جوہری پروگرام پر جامع جوائنٹ ایکشن پلان) کو ختم کردے گا؟ اور تم کیا یہ سوچتے ہو کہ ہم اور ہمارے عوام ایسا ہونے دیں گے؟

مزید پرھیں: ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دیا جانے والا بیان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا باعث ہوسکتا ہے، یہ ایسی پیش رفت ہے جو ایرانی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے، خاص طور پر روحانی کیلئے جو ایران کیلئے آئندہ صداراتی اُمیدوار بھی ہیں۔

رواں سال جون میں ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے جوہری معاہدے کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدام سے خبردار کیا تھا۔

گذشتہ ماہ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کو معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

روحانی نے خامنائی کے مذکورہ بیان کی حمایت کی جس میں انھوں نے گذشتہ ماہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پابندی ایکٹ (آئی ایس اے) میں 10 سال کی توسیع کیلئے قانون پاس کرنے کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری تنازع: ایران و عالمی طاقتیں معاہدے پر متفق

تاہم مذکوہ قانون پر امریکی صدر باراک اوباما کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

روحانی کا کہنا تھا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا ہمارا دشمن ہے'۔

انھوں نے کہا کہ 'اگر امریکا آئی ایس اے پر دستخط کرتا ہے اور اس پر عمل درآمد کیلئے اپنے جھوٹے حقوق کا استعمال کرتا ہے، جس سے جوہری معاہدے سے انحراف کیا جاسکے تو ہم اس کے خلاف رد عمل کا اظہار کریں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024