• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

‘ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں’

شائع December 6, 2016

نیویارک: نومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 'اپنے غیر معمولی تجربات اور صلاحیتوں' کو بروئے کار لاکر مسئلہ کشمیر سمیت دنیا کے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی شو ’میٹ دی پریس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا 'ٹرمپ انتظامیہ خود کو کشمیر میں امن و استحکام کے قیام اور پاک-بھارت کشیدگی کم کرنے سمیت جنوبی ایشیاء میں مکمل طور پر مصروف رکھنا چاہے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

مائیک پینس کا کہنا تھا کہ دنیا بھی مسائل کے حل کے لیے اس وقت نئی اور بااثر قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پربات کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار سنبھالتے ہی خطے میں سلامتی اور امن کی بحالی کے لیے مصروف ہونا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کشمیر پر ثالثی کی پیشکش یاد دلادی

مائیک پینس کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تشدد کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی بڑھی، پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ دونوں ممالک کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطوں اور پروٹوکول کے معاملات میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی ماہرانہ رائے کا استعمال کرتی ہے، نومنتخب امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی سلامتی اور دیگر 'صدارتی امور' سے متعلق یومیہ بنیادوں پر بریفنگ دی جاتی ہے۔

یہ خبر 06 دسمبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024