• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

قندیل بلوچ قتل کیس، بھائی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

شائع December 5, 2016

ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ان کے چھوٹے بھائی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

سیشن عدالت کے جج سید محمد رضا نے قندیل بلوچ کے بھائی وسیم اور ان کے کزن حق نواز اور قتل کی واردات میں ملوث ان کے ساتھی عبدالباسط پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے کیس میں نامزد چوتھے ملزم اور قندیل کے کزن ظفر کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عدالت نے ایک ملزم کی ضمانت بھی منظور کی۔

کیس کی آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: ماڈل قندیل بلوچ 'غیرت کے نام' پر قتل

اس سے قبل پولیس نے کیس کا تمام ریکارڈ مذکورہ عدالت میں پیش کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ ملتان کے علاقے کریم آباد میں قائم اپنے مکان میں مردہ پائی گئیں تھی۔

قندیل کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اس کے چھوٹے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

اسی روز ڈیرہ غازی خان پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا تھا، جس نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قندیل اور مولوی عبدالقوی کی سیلفی کی 'داستان'

پولیس نے قندیل بلوچ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تفصیلات میڈیا کو بتانے کیلئے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وسیم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کا گلا دبانے سے قبل اس کو نشہ آور ادویات دیں تھی۔

ملزم نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی بہن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز اور بیانات کے باعث قندیل بلوچ کو 'غیرت' کے نام پر قتل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025