• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا : پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز

شائع December 3, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد پہلے پاکستان فلم فیسٹیول کے اولین روز نہایت شاندار ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

اس دوران اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں شاندار ریڈ کارپٹ کی تقریب کا آغاز ہوا، جہاں پاکستان کی کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی، ان شخصیات میں ماہرہ خان، ماورا حسین، نبیل قریشی، صبا قمر، وجاہت رؤف، یاسر حسین، شہریار منور، عاصم رضا، طوبیٰ صدیقی، عدیل حسین، صنم سعید، جرجیز سعید اور مہرین جبار موجود تھیں۔

ماہرہ خان — فوٹو/ پبلسٹی
ماہرہ خان — فوٹو/ پبلسٹی

دو روزہ تقریب کے خصوصی مہمان اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان ایلیاسن نے اس فیسٹیول کے منتظمین کو مبارکباد دی، اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس دونوں ممالک میں موجود عوام کو ایک دوسرے سے بہتر انداز میں پیش آسکتے ہیں۔

ایونٹ میں صبا قمر نے بھی شرکت کی — فوٹو/ پبلسٹی
ایونٹ میں صبا قمر نے بھی شرکت کی — فوٹو/ پبلسٹی

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ، فلمیں اور موسیقی ممالک کے درمیان کے مخالفت کو ختم کرنے میں اہم کردار انجام دیں سکتے ہیں، اور امن کو فروغ کرنے کا بہتر ذریعہ ہیں، انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو کہا کہ وہ پاکستان کو فتح کرچکے ہیں اب نیویارک کو بھی فتح کرلیں گے۔

اس فیسٹیول میں پاکستان کی کامیاب فلموں کی نمائش کی جائے گی جن میں 'دوبارہ پھر سے'، 'لاہور سے آگے'، 'ایکٹر ان لا'، 'ماہ میر'، 'تین بہادر'، 'دختر'، 'ڈانس کہانی' اور 'ہو من جہاں' شامل ہیں۔

فریہا الطاف — فوٹو/ پبلسٹی
فریہا الطاف — فوٹو/ پبلسٹی

اس فیسٹیول کو منعقد کرنے والی اقوام متحدہ کی پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024