گوادر میں پاکستان کسٹمز کے 3 اہلکار اغوا
بلوچستان کے علاقے گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کسٹمز کے تین اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل بلوچ کا کہنا ہے کہ 'اسلحہ برداد افراد نے کسٹمز اہلکاروں کی گاڑیوں پر گوادر کی تحصیل پسنی کے زیروپوائنٹ پر قبضہ کرلیا'۔
مغوی اہلکاروں میں انسپکٹرعبدالمالک، کانسٹیبل محمد یعقوب اور حفیظ شامل ہیں۔
پولیس اور لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔
مغوی کسٹمزاہلکاروں کی رہائی کے لیے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جبکہ تاحال کسی گروہ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
سی پیک گیم چینجر ہے: محمود اچکزئی
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے داخلی معاملات کو بہتر بناتے ہوئے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابی کے لیے لازمی قرار دے دیا۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ 'سی پیک گیم چینجر ہے'۔
پشین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ 'تمام صوبوں کو اپنے ساحل، وسائل اور مقامی لوگوں کو فوائد حاصل کرنے کے بھرپور قانونی اختیارات ہونی چاہیں'۔
پارلیمان اور آئین کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی پاکستان کی خوش حالی کو یقینی بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'مسلح افواج کو ملک کی سیاسی اور انتخابی معاملات میں کبھی بھی ملوث نہیں کرنا چاہیے'۔
46 بلین ڈالر کا سی پیک منصوبہ اور گوادرپورٹ اپنی افادیت کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے واقعی گیم چینجر ثابت ہوگا۔