• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

2016 میں انسٹاگرام کی پسندیدہ ترین تصاویر

شائع December 3, 2016 اپ ڈیٹ December 8, 2016
سلینا گومز — فوٹو بشکریہ سلینا گومز انسٹاگرام اکاؤنٹ
سلینا گومز — فوٹو بشکریہ سلینا گومز انسٹاگرام اکاؤنٹ

انسٹاگرام دنیا بھر میں پچاس کروڑ سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں جس پر روزانہ ہی کروڑوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔

اگر آپ فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دیگر افراد کی تصاویر پر ہزاروں لائیکس دیکھ کر حیرت ہوتی ہوگی مگر ایک شخصیت ایسی ہے جسے انسٹاگرام نے خود 2016 کی ملکہ قرار دیا ہے۔

یہ ہیں امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز جو 2016 میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چھائی رہیں۔

یہاں تک کہ 2016 کی جو پانچ تصاویر سب سے زیادہ لائیک کی گئیں وہ سب کی سب سلینا گومز کی ہی تھیں۔

ان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فوٹو کو 59 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا جو کہ ایک کوک کی بوتل کو پینے پر تھی۔

انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو کہ 103 ملین ہے۔

دوسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ 93.6 ملین فالورز کے ساتھ ہیں جبکہ تیسرے پر بیونسے 88.9 ملین فالورز کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اب نیچے سلینا گومز کی اس سال سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر کو بھی دیکھ لیں۔

4

Japan

A photo posted by Selena Gomez (@selenagomez) on

3

74 🙏🏽❤️

A photo posted by Selena Gomez (@selenagomez) on

2

One of my favorite nights on tour

A photo posted by Selena Gomez (@selenagomez) on

نمبرون پر یہ تصویر ہے۔

when your lyrics are on the bottle 😛 #ad

A photo posted by Selena Gomez (@selenagomez) on

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025