• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان اور چین کے درمیان پہلی فریٹ سروس کا آغاز

شائع December 1, 2016 اپ ڈیٹ December 2, 2016

بیجنگ: پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پہلی مال بردار ٹرین چین کے صوبہ یونان کے دارلحکومت سے روانہ ہو گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق 500 ٹن کی مختلف اشیاء لے کر یہ خصوصی مال گاڑی چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر کونمینگ سے بدھ 30 نومبر کو گوانگزو کے لیے روانہ ہوئی، جہاں سے سامان سمندری راستے سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی بھیجا جائے گا۔

نئے سلک روٹ یونان لمٹیڈ کے نمائندے کے مطابق اس روٹ کے قیام سے اخراجات 50 فیصد تک کم ہوں گے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فریٹ سروس شروع ہونے سے چین کے مقامی صنعت کاروں کو اپنی اشیاء عالمی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی بحری جہاز اور تجارتی قافلہ گوادر پورٹ پہنچ گیا

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے تحت چین سے رواں سال اکتوبر میں 100 سے زائد مال بردار کنٹینر پاکستان روانہ ہوئے تھے، جو ہنزا کے راستے 12 نومبر کو گوادر پہنچے تھے۔

پہلے مال بردار قافلے کے پہنچنے کے بعد گزشتہ ماہ 13 نومبر کو سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، افتتاحی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان، مختلف ممالک کے سفیروں اورمختلف وفاقی وزراء نے شرکت کی تھی۔

چین سے آنے والا پہلا 100 کنٹینر کا قافلا سب سے پہلے سوست ڈرائی پورٹ پر رکا تھا، جہاں سے کسٹم کلیئرنس کے بعد قافلہ ہنزا کے راستے گوادر پہنچا۔ گوادر پورٹ سے ہی بنگلہ دیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے لیے بحری تجارتی جہاز سفر کریں گے۔

تبصرے (3) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Dec 01, 2016 11:28pm
یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ جہاں تک اس سلسلے میں خدشات کا اظہار کیا جارہاہے تو اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ، ہمارے کرتا دھرتائوں نے چین سے کیا معاہدہ کیا ہے۔ کیا سوچ اکر انہوں نے اس منصوبے کی اجازت دی ہے؟ آیا انہوں نے ان منصوبوں کی اجازت ذاتی مفادات کے بدلے دی ہے یا قوم کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے؟ ابھی بہت کچھ چھُپا ہوا ہے۔ بہر حال امید اچھے کی رکھنے چاہیے۔
Abdullah Raza Khan Dec 02, 2016 04:00am
@یمین الاسلام زبیری mear nazdik agr hum itnay kabil hotay ke apnay pao per keray hojat tu ab tak 66 salo main ho jatay ,, agr kisi ko rasta dekay kuch behtri lasktay apnay mulk main tu ye khial bura ni... issay nasrif china main pakistan ki importance beray gi bulkay wo momualik jo china say trade keray gy is route un main be....!
ahmak adami Dec 02, 2016 11:59am
if the translator had translated فریٹfreight as mal مال it would have been much appropriate

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024