وادی تیراہ میں فضائیہ کی بمباری، 8 شدت پسند ہلاک
لنڈی کوتل: پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں وادی تیراہ میں 8 مشتبہ شدت پسند مارے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے وادی تیراہ کے کوکی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جو افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارراوئی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے معتدد ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کی تنظیم کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ وادی میں آپریشن جاری، 97 عسکریت پسند ہلاک
واضح رہے کہ اس علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور منگل باغ کی لشکر اسلامی کا زیادہ اثر و رسوخ ہے۔
سیکیورٹی فورسز دعویٰ کرتی ہیں کہ گزشتہ برس 15 جون کو ختم ہونے والے آپریشن خیبر ٹو کے نتیجے میں قبائلی علاقوں سے شدت پسندوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔
تاہم حکومت یہ بات واضح کرچکی ہے کہ اگر اسے افغانستان سے شدت پسندوں کے داخلے کی اطلاعات ملنے پر اس علاقے میں فضائی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ خبر 30 نومبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی