• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

بھارتی گن شپ ہیلی کاپٹر افغانستان کے حوالے

شائع November 29, 2016

نئی دہلی: بھارت نے افغانستان کو چوتھا اور آخری گن شپ ہیلی کاپٹر دے دیا،اس سے پہلے ہندوستان 3 گن شپ ہیلی کاپٹر افغانستان ایئرفورس( اےاے ایف) کو دے چکا ہے، نئی دہلی نے افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کی دوبارہ بحالی کے لیےگن شپ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی ۔

افغانستان کے خبر رساں ادارے خاما نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے افغان ایئر فورس کے مطابق بھارت نے آخری اور چوتھے ایم آئی 24 گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی کردی ، گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے موقع پر بھارتی ایئرفورس کے اہلکار بھی کابل میں آئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان ہندوستان سے فوجی ہیلی کاپٹر لےگا

سفارتی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر رواں برس اگست میں افغانستان کو منتقل کیا جانا تھا، مگر ہیلی کاپٹر کو مکمل آپریشنل کرنے کے لیے کچھ ضرور پرزوں کی ضرورت تھی، جو روس سے آنے تھے، بھارت نے گن شپ ہیلی کاپٹر کو آپریشنل کرتے ہی منتقل کرنے کا کہا تھا، نئی دہلی کی جانب سے کوئی مقررہ وقت نہیں دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کابل سے پہلے دسمبر2015 میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو 3 ایم آئی 25 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے تھے۔

ایم آئی 25 گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا فیصلہ افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر محمد حنیف آتمار کے دورہ نئی دہلی کے موقع پر طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کا ہندوستان سے 'ڈو مور' کا مطالبہ

افغانستان میں 2001 کے بعد طالبان کی حکومت خاتمے کے بعد بھارت افغانستان کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

بھارتی حکومت 2002 سے اب تک افغانستان کی ترقی، سماجی بہتری اور تعمیراتی سرگرمیوں کی مد میں 2 ارب امریکی ڈالر( یعنی 2 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کی امداد کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024