• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm

نیوزی لینڈ کی 30 سال بعد پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح

شائع November 29, 2016
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اسد شفیق کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اسد شفیق کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 138 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی۔

سمیع اسلم نے 91 رنز بنائے—۔فوٹو/ بشکریہ کرک انفو
سمیع اسلم نے 91 رنز بنائے—۔فوٹو/ بشکریہ کرک انفو

پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اظہر علی 58 اور سمیع اسلم 91 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا، بابر اعظم 16 اور سرفرار 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز احمد کے رن آؤٹ ہوتے ہی میچ کا پانسہ ایسا پلٹا کے پاکستانی بلے باز دباؤ میں بکھرتے چلے گئے، آخری 7 وکٹیں صرف 31 رنز کے اضافے سے گرگئیں اور اسد شفیق، وہاب ریاض اور محمد عامر کوئی رنز نہ بنا پائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ہملٹن میں فتح کیلئے 369 رنز کا ہدف

اس طرح نیوزی لینڈ نے 31 سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی اور پہلی بار گرین شرٹس کو وائٹ واش شکست سے دوچار کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا ہے جس میں سے آخری سیریز 1985 میں جیتی تھی۔

تاہم ہملٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز ڈرامائی آخری سیشن میں پاکستانی ٹیم نے 9 وکٹیں گنوادیں اور تاریخ میں پہلی بار کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہملٹن میں بھی پاکستان کے شکار کیلئے ہری وکٹ تیار

ہملٹن میں مشکل وکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے سب سے پریشان کن بات کپتان مصباح الحق کی غیر موجودگی تھی، جو سلو اوور ریٹ کے سبب ایک میچ کی پابندی کا شکار اور سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس جاچکے تھے، ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض اظہر علی نے انجام دیئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا تھا، دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qalam Nov 29, 2016 01:08pm
پاکستانی کرکٹ ٹیم چوٹی پر پہنچ کر اب ڈھلوان کی طرف سفر شروع کر چکی ھے۔ پہلی پوزیشن بہت کم وقت کے لیے حاصل کی تھی جسکا فوری طور پر حصول اب مشکل دیکھائی دیتا ھے آگے آسڑیلیا کا دورہ ھے جس میں نیوزی لینڈ والے حالات ھیں اور نتیجہ بھی وھی حاصل ھو گا جو اب حاصل ھوا ھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025