• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

'مہنگے کوچز کو بلے بازوں کی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا'

شائع November 26, 2016
آطہرعلی کو مصباح کی غیرموجودگی میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے—فائل/ فوٹو: اے ایف پی
آطہرعلی کو مصباح کی غیرموجودگی میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے—فائل/ فوٹو: اے ایف پی

سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بلے بازی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے مہنگے کوچز کو بلے بازوں کی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

پاکستانی ٹیم، نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 133 اور 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 76 رنز پر 5 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھاکہ بلے باز اپنی گزشتہ غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ پائے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم، پاکستانی بلےبازوں کی کمزوریوں سے پوری طرح فائدہ اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ہملٹن میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر گرینڈ ہوم نے پاکستان کے خلاف ڈیبو کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنا قومی ریکارڈ بنایا تھا اور سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

قومی ٹیم کے کوچز کی کارکردگی پر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مہنگے کوچز موجود ہیں جنھیں بیٹنگ میں اس طرح کی ناکامیوں سے بچنے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی ورنہ ٹیم کی واپسی بہت مشکل ہوگی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سیریز کے پہلے میچ میں سلو اووریٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد محمد رضوان کو ان کی جگہ ٹیم میں بطوربلے باز شامل کیا گیا تھا لیکن وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تجربہ کار بلےباز یونس خان بھی اب تک تینوں اننگز میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے روانہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024