• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ہملٹن میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

شائع November 26, 2016 اپ ڈیٹ November 27, 2016
یونس خان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
یونس خان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے—۔فوٹو/ اے ایف پی

ہملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی اور کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے۔

ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے 271 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم اوپنرز سمیع اسلم اور اظہر علی کریز پر زیادہ دیر تک جمے نہ رہ سکے.

سمیع اسلم 5 اور اظہر علی ایک رن پر آوٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے یونس خان بھی 2 رنز بناسکے۔

اس طرح 12 کے مجموعی اسکور پر پاکستانی کے 3 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے، جنھیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ہملٹن ٹیسٹ:پہلے دن کا کھیل 21 اوورز بعد منسوخ

پاکستان کے اسد شفیق نے بھی 23 رنز بنائے اور وہ نیل ویگنر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ کیچ آوٹ ہوگئے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بابر اعظم نے 34 اور سرفراز احمد نے 9 رنز بنائے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 77 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تھا۔

تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے، روس ٹیلر 37، ہینری نکولس 13 اور ڈی گرینڈہوم 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیوی بلے باز ٹم ساؤتھی کو پاکستانی باؤلر سہیل خان نے پویلین بھیجا—۔فوٹو/ اے ایف پی
کیوی بلے باز ٹم ساؤتھی کو پاکستانی باؤلر سہیل خان نے پویلین بھیجا—۔فوٹو/ اے ایف پی

مستند بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کا باجود پاکستان صوتحال سے فائدہ نہ اٹھا سکا اور آخری 5 بلے باز پاکستانی باؤلرز کے لیے درد سر بنے رہے اور مزید 152 رنز بنا ڈالے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بی جے واٹلنگ 49 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ جیت راول 55 نز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان سب سے کامیاب رہے، انھوں نے 4 وکٹیں لیں جبکہ عمران خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہملٹن میں بھی پاکستان کے شکار کیلئے ہری وکٹ تیار

یاد رہے کہ گذشتہ روز پہلے دن کا کھیل ہملٹن میں مسلسل بارش کے باعث 21 اوورز کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024