• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس تصویر میں چھپے مگرمچھ کو پکڑ سکتے ہیں؟

شائع November 25, 2016 اپ ڈیٹ November 23, 2019
— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
— فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

اوپر موجود تصویر میں ایک مگرمچھ چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ ایسا ایک خاتون فوٹوگرافر کے ساتھ ہوا جو اس کا شکار بننے سے بال بال بچ گئی۔

فوٹو گرافر جولیا سیونڈیکوا مڈغاسکر کے ایک نیشنل پارک میں سیر کررہی تھیں جب انہوں نے اس جگہ کی تصویر لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ایک مگر مچھ چھپا ان پر نظر رکھے ہوئے تھے جو کہ فوٹوگرافر کو اس وقت نظر ہی نہیں آیا۔

روس سے تعلق رکھنے والی اس 37 سالہ فوٹوگرافر کو اس مگر مچھ کے بارے میں اس وقت علم ہوا جب وہ اس سیر کی تصاویر دیکھ رہی تھیں اور اس موقع پر انہیں اس کے بارے میں علم ہوا۔

یہاں پر چھپا مگر مچھ اس نسل سے تعلق رکھتا ہے جو کہ انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک درندوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

اس نسل کے مگرمچھ کی لمبائی 16 فٹ سے زیادہ ہوسکتی ہے اور یہ امریکا کے دریاﺅں جھیلوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

یہ مگر مچھ ہر سال ڈھائی سو سے ساڑھے سات سو انسانوں پر حملہ کرتے ہیں اور 63 فیصد واقعات میں لوگ مارے جاتے ہیں۔

تو کیا آپ تصویر میں مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ؟ اگر نہیں تو نیچے تصویر میں اس کا جواب موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024