• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: 'سائبر کرائم' میں ملوث 4 ملزمان کی گرفتاری

شائع November 25, 2016

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سائبر کرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ رینجرز نے سائبر کرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ کے اراکین محمد جاوید خان، صلاح الدین، شاہ نواز حسین صدیقی اور سید ذوالفقار علی شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک نیٹ ورک کی صورت میں ہیکرز کی مدد سے کام کرتے تھے جنھیں گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ نیٹ ورک بڑے پیمانے پر انٹر نیٹ کے ذریعے اے ٹی ایم فراڈ، مختلف بینک اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 80 لاکھ یورو اور 10 لاکھ ڈالر کی دنیا بھر کے بینکوں سے غیر قانونی ترسل اور مزید 70 لاکھ ڈالر کی منتقلی کے منصوبے میں ملوث تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر کمشن کی مد میں بھاری رقم ملتی تھی۔

رینجرز کا دعویٰ تھا کہ مذکورہ جرم کیلئے ملزمان میگنیٹگ اسٹریپ آر او مشین کا استعمال کرتے تھے اور جعلی اسٹریپ کارڈز کی مدد سے رقم کی خرد برد کا کام کیا جاتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور اس کی 7 گولیاں، ایک عدد میگنیٹگ اسٹریپ آر او مشین اور 120 عدد میگنیٹگ اسٹریپ کارڈز بھی برآمد کیے گئے۔

رینجرز نے کہا کہ ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024