صدر مملکت کا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ
صدرمملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چیف آف آرمی اسٹاف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو باوقار انداز سے الوداع کہنا خوش آئند ہے۔
صدرممنون حسین نے ایوان صدر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ان سے الوداعی ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دور ہے۔
انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا۔
ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان سمیت ملک کے کئی حصوں میں آپریشن امن کی بحالی میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔
انھوں کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے پیشرووں کی رہنمائی کے لیے اچھی روایت قائم کی ہے۔
قبل ازیں جنرل راحیل شریف نے ملتان اور بہاولپور گیریژن کا الوداعی دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں سے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے الوداعی ملاقات میں کہا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے عزم اور محنت سے خود کو بہترین آرمی چیف ثابت کیا ہے۔
مزید پڑھیں: راحیل شریف نے خود کو بہترین آرمی چیف ثابت کیا، وزیراعظم
واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 28 نومبر کو ریٹائرمنٹ کے پیش نظر ایک ہفتہ قبل الوداعی دوروں کا آغاز کیا تھا۔