• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلیک فرائیڈے پر خریداری کیلئے 5 بہترین چیزیں

شائع November 25, 2016

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی بلیک فرائیڈے کے موقع پر کئی معروف برانڈز کی جانب سے خصوصی ڈیلز صارفین کے لیے پیش کی گئیں، کپڑوں جوتوں سے لے کر الیکٹرونک اپلائسنس تک کئی برانڈز کی پروڈکٹس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

بلیک فرائیڈے کی ان ڈیلز میں سے ہم نے پانچ خاص گیجٹس کومنتخب کیا ہے ، جو اب تک آپ نے نہ دیکھے ہوں تو دیکھیے اور موقع کا فائدہ اٹھائیے:

ٹیلی ویژن

—فوٹو بشکریہ دارز ڈاٹ پی کے
—فوٹو بشکریہ دارز ڈاٹ پی کے

پیناسونک 32 انچ ایل ای ڈی ٹی وی – ایچ ڈی ریڈی
Panasonic 32” LED TV – HD ready

19 فیصد رعایت کے بعد 20ہزار 999 روپے میں

ایک طرف جہاں بلیک فرائیڈے کی مناسبت سے کئی ساری ڈیلز صارفین کے لیے موجود ہیں، ان میں جو خصوصی آفر توجہ حاصل کر سکی وہ پیناسونک کے 32 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی تھی ، بہترین قیمت میں آپ برانڈ وارنٹی کے ساتھ اس ایچ ڈی ریڈی ٹی وی کو حاصل کرسکتے ہیں جو یو ایس بی (USB) کے ذریعے ملٹی میڈیا پلے بیک فیچر اور 2 بلٹ اِن ایچ ڈی ایم آئی پورٹس سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک فرائیڈے: کس کس چیز پر سیل؟

ویسے تو اس سے کم قیمت پر غیرمعروف برانڈز کے کئی ایل ای ڈی خریدے جاسکتے ہیں لیکن ہمارا ماننا ہے کہ اچھی چیز پہ پیسے صرف کرکے آپ زیادہ دیر تک اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

آپ اس مفید ڈیل کو daraz.pk سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ فون

—فوٹو:ہوم شاپنگ ڈاٹ پی کے
—فوٹو:ہوم شاپنگ ڈاٹ پی کے

آئی فون سیون 32 جی بی
iPhone 7 32GB

5فیصد رعایت کے بعد 75 ہزار 990 روپے میں

ٹیکنالوجی کے دلدادہ لوگوں کی نگاہیں ریلیز کے بعد سے ہی آئی فون سیون پر مرکوز ہیں، قیمت میں زیادہ ہونے کے باوجود بھی دنیا بھر میں اس کی مانگ میں کوئی کمی دیکھنے میں نہ آسکی، اس لیے اگر آپ بھی اب تک آئی فون سیون کی قیمت میں کمی کے منتظر تھے تو اس ڈیل پر لازماً غور کریں۔

5 فیصد رعایت پر آئی فون سیون آپ homeshopping.pk سے حاصل کرسکتے ہیں۔

گیمنگ

—فوٹو بشکریہ دراز ڈاٹ پی کے
—فوٹو بشکریہ دراز ڈاٹ پی کے

سونی پلے اسٹیشن 4 الٹیمیٹ پلیئر ایڈیشن – 1ٹی بی
Sony PlayStation 4 Ultimate Player Edition – 1TB

18 فیصد رعایت کے بعد 35 ہزار 996 روپے میں

1 ٹیرا بائٹ انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ سونی پلے اسٹیشن گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں، یہ ایڈیشن نہ صرف بنیادی ماڈلز کے مقابلے میں کم وزن ہے ساتھ ہی اس کی توانائی کی ضرورت بھی 8 فیصد کم ہے، جس سے گیمنگ کے دیوانے اسے جتنا چاہے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس ڈیل کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو daraz.pk کا رخ کرنا پڑے گا۔

گیجٹ

—فوٹو بشکریہ دا گیجٹ ایفیکٹ
—فوٹو بشکریہ دا گیجٹ ایفیکٹ

آئی کیم پرو ڈیلکس
iCamPro Deluxe

16 فیصد رعایت کے بعد 29 ہزار 650 روپے میں گھر کی سیکیورٹی کی تمام ضروریات کا جواب ہے، آئی کیم پرو ڈیلکس، روایتی سیکیورٹی کیمرہ سسٹم کے برعکس آئی کیم پرو کی آسان پلگ اور پلے کی صلاحیت اسے سب سے ممتاز کرتی ہے۔

آئی کیم پرو کو باآسانی کسی بھی لائٹ بلب ساکٹ میں لگایا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے 360 ڈگری ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ، چہرے کی شناخت، کسی انجان شخص کے داخلے کی اطلاع، نائٹ وژن جیسی خصوصیات کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ریموٹ سے چلنے والا اس کیمرے سے آپ موسیقی کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔

مفت 8 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ آپ اس گیجٹ کو The Gadget Effect سے حاصل کرسکتے ہیں۔

پرسنل کمپیوٹر

—فوٹو بشکریہ پاک لیپ ڈاٹ پی کے
—فوٹو بشکریہ پاک لیپ ڈاٹ پی کے

ڈیل انسپائران 17.3 انچ سکستھ جنریشن – 8 جی بی ریم – 1ٹیرا بائٹ اسٹوریج
Dell Inspiron 17.3” 6th Gen i5 – 8GB RAM – 1TB

23 فیصد رعایت کے بعد 53 ہزار 500 روپے میں

اگر آپ مناسب قیمت میں اچھی خصوصیات والے لیپ ٹاپ کی تلاش میں ہیں، تو ڈیل انسپائران 175000 سیریز آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہوسکتا ہے، 17.3 انچ کے ڈسپلے، 8 جی بی ریم، ایک ٹیرابائٹ انٹرنل اسٹوریج اور انٹل کے آئی-5 پروسیسر کے ساتھ یہ لیپ ٹاپ کارکردگی کے اعتبار سے آل راؤنڈر کہلایا جاسکتا ہے۔

اس مخصوص ماڈل میں ٹچ اسکرین ڈسپلے کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے آپ ونڈوز 10 کے ٹچ اسکرین فیچرز کو باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کو خریدنے کا ہو ارادہ تو paklap.pk کا فوراً رخ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024