• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

اونچائی سے باسکٹ بال پھینکنے کا عالمی ریکارڈ

شائع November 24, 2016

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں نے ڈیم سے گیند کو پھینک کر سب سے اونچے باسکٹ بال شاٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بریٹ اسٹین فورڈ، ڈیرک ہیرن اور اسکاٹ گانسن پر مشتمل گروپ نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے سوئٹزلینڈ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے 180 میٹر بلندی پر واقع مووائسن ڈیم کے اوپر سے گیند کو زمین میں نصب نیٹ میں پھینک کر ریکارڈ بنایا۔

ڈیرک ہیرن نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ تیسرے شاٹ میں گیند کو نیٹ میں پھینکنا بہترین لمحا تھا۔

تین لوگوں پر مشتمل 'ہاؤ رڈی کیولس' نامی یہ گروپ عجیب و غریب حرکتیں اور اسپورٹس کے کرتب دکھا کر انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔

انہوں نے اس ریکارڈ کی تصدیق کیلئے مختلف زاویوں سے اس کی ویڈیو بھی تیار کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024