• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وہاب پاکستان ٹیم کا'ہتھیار نمبر ایک' ہیں:آرتھر

شائع November 23, 2016
آرتھر نے وہاب ریاض کو ہملٹن کی وکٹ کے لیے موزوں قرار دے دیا—فائل/فوٹو: رائٹرز
آرتھر نے وہاب ریاض کو ہملٹن کی وکٹ کے لیے موزوں قرار دے دیا—فائل/فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وہاب ریاض کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہملٹن کی وکٹ کے لیے موزوں گردانتے ہوئے آسٹریلیا کے دورے لیے ٹیم کا 'نمبرایک ہتھیار' قرار دے دیا۔

کرک انفو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ 'وہاب ریاض ٹیم کا ممکنہ حصہ ہوں گے کیونکہ یہاں پر گیند متوقع طورپر سوئنگ ہوگی'۔

ہملٹن کی وکٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'آج وکٹ سبز تھی جس سے ہم فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے پاس ایسے باؤلرز ہیں جو حقیقی طورپر تباہی مچاسکتے ہیں اور وہاب ہمارے لیے ایک آپشن ہیں'۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر کو ہملٹن میں شروع ہوگا، سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کی 30 سالہ جمود توڑنے پر نظریں مرکوز

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے وہاب اپنی تیز باؤلنگ اور ریورس سوئنگ کی بدولت 'ہتھیارنمبر ایک' ہوں گے۔

آرتھر نے کہا کہ 'وہاب اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ کی صلاحیت کے باعث آسٹریلیا میں بالخصوص گابا میں ہتھیار نمبرایک بن جاتے ہیں، وہ غیرمعمولی باؤلر ہیں کیونکہ وہ ہمیں دونوں پہلوفراہم کرتے ہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'ہم انھیں اس وقت استعمال کریں گے جب کنڈیشنز سود مند ہوں گی اور ایسے میں وہ ہمارے ٹرمپ کارڈ بن جاتے ہیں'۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اسی کے میدان میں یاد گار باؤلنگ کی تھی جس کو مختلف حلقوں کی جانب سے وقار اور شعیب اختر کے بعد تیزترین باؤلنگ سے تعبیر کیا گیا تھا۔

وہاب ریاض نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے آسٹریلیا کے شین واٹسن سمیت ابتدائی بلے بازوں کو اپنی تیز گیندوں کی دہشت سے ہراساں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کو مصباح کی کمی محسوس ہوگی:توصیف احمد

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں وہ ایک ڈے اینڈ نائٹ سمیت 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین، گابا میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024