• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ارمینہ ایک اور پاکستانی ڈرامے میں کاسٹ

شائع November 23, 2016
پاکستانی اداکارہ ارمینہ رعنا خان — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ ارمینہ رعنا خان — فوٹو/ فائل

پاکستانی کی خوبصورت اداکارہ ارمینہ رعنا خان ایک کے بعد ایک پراجیکٹ کا حصہ بنتی جارہی ہیں، فلموں میں ان کی شاندار اداکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اب وہ ایک اور ڈرامے میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

گزشتہ سال ارمینہ کی فلم 'بن روئے' میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا، جسے اب ایک ڈرامے کی شکل دے کر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

تاہم 'بن روئے' کے علاوہ ارمینہ رعنا خان بہت جلد ٹی وی ڈرامے 'رسم دنیا' میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اس ڈرامے میں ڈرامہ انڈسڑی کے معروف اداکار جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ اور سمیع خان بھی اداکاری کریں گے۔

اپنے ڈرامے کے حوالے سے ارمینہ خان کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'میں انڈسڑی کے بہترین اداکار جاوید شیخ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں، میں نے ان کے ساتھ بن روئے میں بھی کام کیا تھا، میں سمیع خان اور ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ پہلی بار کام کروں گی، اور میں اس کا انتظار کررہی ہوں'۔

کئی بین الاقوامی پراجیکٹس کا حصہ بننے کے بعد ارمینہ پاکستانی ٹیلی ویژن پر واپسی کے لیے بہت خوش ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'میں دو سال بعد ٹیلی ویژن انڈسڑی میں واپسی اختیار کررہی ہوں، میرا آخری ڈرامہ کرب تھا، جسے پاکستان میں بےحد پسند کیا گیا، اس لیے مجھے واپس آکر بےحد خوشی ہورہی ہے، یہاں فلمیں بھی تیزی سے بنائی جارہی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں دونوں کا حصہ ہوں'۔

اے آر وائے کے ڈرامے 'رسم دنیا' کی پروڈکشن آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے عبداللہ سیجا کررہے ہیں، جس کی ہدایات رومی انشا دیں گے، اس ڈرامے کی کہانی عمران نذیر نے تحریر کی۔

واضح رہے کہ ارمینہ رعنا خان پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'یلغار' اور بین الاقوامی پراجیکٹ 'دی آکلیز پروٹوکول' کا بھی حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024