• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

گرفتارڈاکٹر عاصم پی پی پی کراچی کے صدر نامزد

شائع November 22, 2016

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو کراچی ڈویژن کا نیا صدرنامزد کردیا جبکہ قمر زمان کائرہ کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کردیا ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی ڈویژن میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اورسینیٹر سعید غنی کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اور انھیں جنرل سیکرٹری کراچی اور سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو انفارمیشن سیکرٹری کراچی مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج

نثار کھوڑو کو حال ہی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جگہ صوبائی صدر مقرر کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے پارٹی عہدوں میں ہمایوں خان کو صدر اور سید اخونزادہ چٹان کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری، عثمان سیف اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورروبینہ خالد کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔

بلوچستان سے پی پی پی کے رہنما حاجی علی مدد جتک کو صدر اور اقبال شاہ کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔

قمرزمان کائرہ کو منظور وٹوکی جبکہ وسطی پنجاب کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیانی کو توسیع سے ہماری حکومت مضبوط ہوئی:زرداری

خیال رہے کہ کراچی ڈویژن کے نئے صدر ڈاکٹر عاصم گرفتاری سے قبل پی پی پی کے دور میں وفاقی وزیر تھے لیکن پارٹی کا عہدہ نہیں تھا تاہم انھیں پہلی مرتبہ پارٹی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈاکٹرعاصم ایک شریف آدمی ہیں انھیں غلط فہمی میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔

واضح رہے ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام پر گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024