• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی اداکارہ کیلئے پاکستانی ڈرامے خاص کیوں؟

شائع November 21, 2016
بھارتی اداکار دیپتی گپتا — فوٹو/ پبلسٹی
بھارتی اداکار دیپتی گپتا — فوٹو/ پبلسٹی

ہندوستانی اداکارہ دیپتی گپتا کا نام پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کسی سے پوشیدہ نہیں، وہ اپنے کیریئر میں کئی پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مہرین جبار کے ڈرامے 'پہچان' میں کام کرکے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی اور وہ اس پر بے حد خوش بھی ہیں کہ انہیں ساس بہو کی کہانیوں سے ہٹ کر کئی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔

دیپتی کا انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 'ہم ٹی وی کی مالک سلطانہ صدیقی نے پہچان ڈرامے میں میرا کام دیکھا، جس کے بعد مجھے چینل سے کال آئی، انہوں نے مجھے کہا کہ میرے کام کو بے حد پسند کیا گیا اور وہ مجھے ایک اور ڈرامے 'مانے نا یہ دل' میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں جس کی شوٹنگ آسڑیلیا میں ہوگی، میرے لیے یہ بہت خاص موقع تھا'۔

دیپتی نے مزید کہا کہ 'میں نے زیادہ تر کام ہم ٹی وی کے لیے کیا اور میں مومنہ درید اور سلطانہ صدیقی کی بہت شکر گزار ہوں، ان کے ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت مختلف اور بہتر ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے بھارتی ڈراموں میں ایسی جگہ مل سکے گی'۔

دیپتی گپتا کے مطابق پاکستان ڈراموں میں کام کرنے کے باعث انہیں اپنی صلاحیت کو پیش کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'بھارت چھوڑنے کے بعد میں سنگاپور اور امریکا میں رہی، ایسے وقت میں پاکستانی ڈرامے میں کام کی پیشکش میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی، میں نے ان ڈراموں میں ایسے کردار ادا کیے جو کافی مشکل لیکن دلچسپ تھے، میرے لیے پاکستانی ڈرامے بہت خاص ہیں'۔

دیپتی کے مطابق انہیں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے کبھی کسی پریشانی یا مشکل کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 'کسی ایک کے بُرے ہونے سے ہم پوری قوم کو غلط نہیں کہہ سکتے، جیسے ہندوستان کے لوگوں میں سب اچھے نہیں ویسے ہی پاکستان کے تمام لوگ اور مسلمانوں کو ایک جیسا کیوں سمجھا جائے'۔

دیپتی گپتا نے 'ملال'، 'اجازت' اور 'نیت' نامی ڈراموں میں کام کیا، جنہیں ہندوستانی چینل 'ذی زندگی' پر بھی نشر کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024