• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عروہ حسین 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ

شائع November 19, 2016 اپ ڈیٹ July 17, 2017
عروہ جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی—۔ فائل فوٹو
عروہ جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی—۔ فائل فوٹو

ہمایوں سعید کی نئی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

اس طرح اب اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بعد عروہ حسین بھی شامل ہوگئی ہیں جو جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کی کہانی محبت کی تکون پرمبنی ہے۔

'پنجاب نہیں جاؤں گی' کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، جسے مشہور ڈرامے 'صدقے تمہارے' کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہمایوں سعید کی فلم سے ایمان علی 'باہر'

فلم کی کاسٹ میں احمد علی بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل اس حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایمان علی 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ ہوں گی، تاہم بعدازاں اداکارہ اور فلم کے پروڈیوسر ہمایوں سعید دونوں کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی اور ایمان کی جگہ مہوش حیات کو کاسٹ کرلیا گیا۔

ہمایوں سعید کی اس فلم کے علاوہ عروہ کو دیگر 2 پاکستانی فلموں 'رنگریزہ' اور 'جھول' میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

'رنگریزہ' میں عروہ کے علاوہ بلال اشرف اور گوہر رشید کام کررہے ہیں جبکہ 'جھول' کی کاسٹ میں عروہ حسین کے ساتھ علی عظمت اور بلال اشرف بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024