• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایک ہزار سال کے اندر انسانوں کا خاتمہ ہوجائے گا؟

شائع November 17, 2016
اسٹیفن ہاکنگ — رائٹرز فوٹو
اسٹیفن ہاکنگ — رائٹرز فوٹو

دنیا کے معروف ترین سائنسدانوں میں سے ایک پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ایک ہزار برسوں تک انسانوں کو اپنا ٹھکانہ کسی اور سیارے پر بنانا ہوگا۔

آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی سے خطاب کے دوران 74 سالہ سائنسدان نے کہا کہ اگر ہم نے رہائش کے لیے کوئی اور سیارہ دریافت نہیں کیا تو ایک ہزار سال کے اندر انسانوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ انسانوں کو خلاء میں اپنی رہائش کے لیے نئے مقام کی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا ورنہ ہمارا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا ' ہمیں خلاء میں آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ انسانیت کا مستقبل اسی پیشرفت میں چھپا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کسی دوسرے سیارے کو تلاش کیے بغیر ہم اگلے ایک ہزار سال کے بعد اپنے اس خستہ حال سیارے میں بچ سکیں گے'۔

انہوں نے ماضی میں یہ انتباہ کیا تھا کہ انسانوں کی بقاء جوہری جنگ، جینیاتی انجنیئرنگ سے تیار کردہ وائرس اور گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں خطرے کی زد میں ہے۔

اسی طرح حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں ہماری دنیا روبوٹ ورلڈ ہوگی جہاں ہمارے بچے موسمیاتی تبدیلیوں سے جنگ لڑ رہے ہوں گے۔

اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا 'ہمارے بچوں کو آگے بڑھ کر نئی دریافتیں کرنا ہوں گی مگر اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے تحفظ کی جنگ بھی لڑنا ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاکھوں کہکشاﺅں کی پوزیشن کے نقشے تیار کرنا ہوں گے جس کے لیے سپر کمپیوٹرز سے مدد لی جاسکتی ہے جس سے ہمیں کائنات میں اپنے مقام کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ان کے بقول ' ایک دن ہم اس قابل ہوں گے کہ کشش ثقل کی لہروں کو استعمال کرکے بگ بینگ کے مرکز کو دیکھ سکیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024