• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دی راک دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار

شائع November 16, 2016
دی راک — فوٹو بشکریہ پیپل میگزین
دی راک — فوٹو بشکریہ پیپل میگزین

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن سے شہرت حاصل کرنے والے ریسلرز کی تعداد سینکڑوں میں ہے مگر کوئی بھی ڈیوائن جانسن المعروف دی راک جتنا خوش قسمت نہیں ہوا جس نے ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ پر بھی اپنا راج قائم کرلیا اور اب انہیں ایسا اعزاز حاصل ہوا ہے آج تک کسی ریسلر کو نہیں مل سکا۔

ہر سال پیپل میگزین کی جانب سے دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس بار یہ اعزاز دی راک کے حصے میں آیا ہے۔

ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے دی راک کو پیپل میگزین نے 'سویٹ، اسمارٹ اور سنگ تراش قرار دیا ہے'۔

اس اعزاز پر خوش دی راک کا کہنا تھا ' یہ زبردست ہے، یہ میرے لیے بہترین اور پرجوش اعزاز ہے، مجھے اب معلوم نہیں کہ اب یہاں سے ہم کہاں تک مزید آگے جائیں گے، میں نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے تو کیا یہ اختتام ہے'۔

ان کے ساتھ فلم بے واچ میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر سابق ریسلنگ چیمپئن کو مبارکباد دی۔

44 سالہ دی راک کو رواں برس ہولی وڈ کا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار بھی قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا ہے ' میں نے بہت کچھ ایسا کیا جو نہیں کرنا چاہئے تھا، میں کئی بار گرفتار ہوا، مگر اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کرتا تھا، مجھے خود معلوم نہیں کہ میں کون ہوں اور میں کیا چاہتا ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024