• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان: بیوی، ساس اور سالی پر تیزاب سے حملہ

شائع November 16, 2016

پنجاب کے شہر ملتان میں ایک شخص کی جانب سے تیزاب پھینکے پر اس کی بیوی، ساس اور سالی بری طرح متاثر ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق شہباز نامی شخص اور اس کی بیوی انعم گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے تھے جبکہ ان کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلگشت علی مردان کھوسہ کا بتانا ہے کہ یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کا معاملہ کب سے زیر سماعت ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا تھا کہ بازار میں موجود شہباز اور اس کا ساتھی عمران خواتین کے گزرنے کا انتظار کررہے تھے جبکہ موقع ملتے ہی انعم ، اس کی والدہ اور بہن پر تیزاب پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

تیزاب سے سب سے زیادہ متاثر شہباز کی سالی 20 سالہ عروسہ ہوئی، جسے ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شہباز کی بیوی انعم بھی تیزاب کی زد میں آئی لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ایس پی مردان کھوسہ کے مطابق، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرچکی ہے اور تحقیق کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گھریلو ناچاکی یا دیگر جھگڑوں کے بعد خواتین پر تیزاب سے حملوں کے کئی واقعات رواں برس بھی رپورٹ رہتے ہوئے ہیں، مخلتف طبقوں کی جانب سے اس حوالے سے سخت قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس پر عمل درآمد کا متواتر مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کیایک رپورٹ کے مطابق 2015 میں 143 خواتین کو تیزاب کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

6 ماہ قبل ساہیوال میں بیوٹیشن اور جزوقتی اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینکا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی نے ڈان کو بتایا کہ انعم خان کا کزن فہد لودھی اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے اسٹیج اداکاری کا پیشہ چھوڑنے کا کہا کرتا تھا، لیکن انعم نے اپنے کزن کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی جس پر اس نے بدلہ لینے کے لیے انعم کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024